کوئٹہ(آوازٹائمز)وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ میرٹ کے فروغ اور سروس ڈلیوری کی بہتری سے عوام اور بالخصوص نوجوانوں کا حکومت پر اعتماد بحال ہوگا ریاست سے دوری ختم ہوگی اور ایک شفاف و فعال نظامِ حکومت تشکیل پائے گا انہوں نے کہا کہ ہم نے عوام سے وعدہ کیا تھا کہ بلوچستان میں کوئی شاہراہ احتجاج کے نام پر بند نہیں ہوگی آج یہ وعدہ پورا کر دکھایا وعدہ کرتے ہیں کہ میرٹ پر مبنی نظام اور میرٹوکریسی کو فروغ دیں گے تاکہ ہر حقدار کو اس کا حق ملے ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کے روز گورنمنٹ گرلز کالج جناح ٹان کوئٹہ میں صوبے کے پہلے اسکول ٹرانسپورٹ پروگرام کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر وزیر اعلی بلوچستان نے پروگرام کا افتتاح کیا اور اسکولوں کے سربراہان کو متعلقہ علاقے کے رکن صوبائی اسمبلی کی موجودگی میں بسوں کی چابیاں حوالے کیں وزیر اعلی میر سرفراز بگٹی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیمی اداروں کو ٹرانسپورٹ کی فراہمی ایک خواب تھا جو آج حقیقت بن چکا ہے انہوں نے کہا کہ اسلام میں سب سے پہلے “اقر” کا حکم دے کر تعلیم کی اہمیت اجاگر کی گئی مگر افسوس کہ معاشرتی طور پر تعلیمِ نسواں پر خاطر خواہ توجہ نہیں دی گئی انہوں نے کہا کہ ان کی ترجیحات میں ہمیشہ تعلیم، خصوصا تعلیمِ نسواں کو نمایاں حیثیت حاصل رہی ہے انہوں نے بتایا کہ ان کے والد بزرگوار میر غلام قادر بگٹی نے بیکٹر میں پہلا اسکول قائم کیا تھا جہاں ابتدائی چھ ماہ تک وہ خود اور ان کی بہن پہلے دو طالب علم تھے وزیر اعلی بلوچستان نے کہا کہ صوبائی حکومت نے محکمہ تعلیم میں اصلاحات کا آغاز اساتذہ کی میرٹ پر کنٹریکٹ بھرتی سے کیا۔ اگرچہ یہ فیصلہ غیر مقبول جانا گیا مگر وقت نے ثابت کیا کہ یہ درست اقدام تھا وزیر اعلی نے بتایا کہ حکومت نے لگ بھگ 14 ہزار اساتذہ کو میرٹ پر کنٹریکٹ بنیادوں پر بھرتی کیا جس کے نتیجے میں 3200 غیر فعال اسکول دوبارہ فعال ہوئے اور 94 ہزار بچوں کا داخلہ ممکن ہوا کالجز کی حاضری میں 60 فیصد اضافہ ہوا جبکہ 600 کمیونٹی اسکولوں میں 32 ہزار نئے طلبہ داخل ہوئے انہوں نے کہا کہ اب ان کمیونٹی اسکولوں کو دو کمروں تک توسیع دی جارہی ہے تاکہ بچوں کو بہتر تعلیمی ماحول فراہم کیا جا سکے ان اقدامات کے نتیجے میں صوبے میں اسکول سے باہر بچوں کی تعداد میں نمایاں کمی آئی ہے وزیر اعلی بلوچستان نے اسکول ٹرانسپورٹ پروگرام کے لیے سالانہ 79 ملین روپے کے بجٹ کا اعلان کرتے ہوئے واضح کیا کہ یہ پروگرام تسلسل کے ساتھ جاری رہے گا اور حکومت اس کے لیے درکار تمام وسائل فراہم کرے گی انہوں نے کہا کہ سروس ڈلیوری کے نظام کو بہتر بنا کر نوجوانوں کا اعتماد بحال کرنا ہوگا اس مقصد کے لیے میرٹ کے اصول پر سختی سے عمل کیا جائے افسران کسی دبا کے بغیر میرٹ پر فیصلے کریں وزیر اعلی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ بلوچستان کے باقی ماندہ بند اسکول سردیوں کی تعطیلات کے بعد سو فیصد کھل جائیں گے میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ صحت کے شعبے کے بعد محکمہ تعلیم میں بھی پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ ماڈل متعارف کروایا جارہا ہے بلیدہ میں اس کی کامیاب مثال موجود ہے جہاں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت تعلیمی ادارہ






