ساجد ترین ایڈووکیٹ اور اسد قیصر کا ٹیلیفونک رابطہ، بلوچستان و خیبرپختونخوا کے سیاسی حالات پر تفصیلی تبادلہ خیال

کوئٹہ(آوازٹائمز)بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر ساجد ترین ایڈووکیٹ اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی و پی ٹی آئی کے سینئر رہنما اسد قیصر کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔ گفتگو میں ملکی سیاسی صورتحال، خصوصا بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے موجودہ سیاسی و انتظامی مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔دونوں رہنماں نے 27ویں آئینی ترمیم سمیت کٹھ پتلی حکومت کے منظور کردہ تمام غیر جمہوری قوانین کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہوئے مشترکہ سیاسی مزاحمت اور عوامی حقوق کے تحفظ کے لیے اجتماعی آواز بلند کرنے پر اتفاق کیا۔اس موقع پر اسد قیصر نے بی این پی کے قائد سردار اختر جان مینگل اور دیگر رہنماں کے خلاف درج جعلی ایف آئی آرز کی شدید مذمت کی اور کہا کہ سیاسی مخالفین کو جھوٹے مقدمات میں الجھانا جمہوری اقدار کے منافی ہے۔ دونوں رہنماں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ملک میں حقیقی جمہوریت، آئین کی بالادستی اور صوبائی حقوق کے لیے مشترکہ جدوجہد جاری رکھی جائے گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں