کوئٹہ بلدیاتی انتخابات، بلوچستان نیشنل پارٹی کی مرکزی کابینہ و سی ای سی اراکین پر مشتمل کمیٹی تشکیل

کوئٹہ(آوازٹائمز)بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی اعلامیہ کے مطابق پارٹی قائد سردار اختر جان مینگل نے کوئٹہ کے بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں مرکزی کابینہ اور سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔کمیٹی کی سربراہی پارٹی کے سینئر نائب صدر ساجد ترین ایڈووکیٹ کریں گے، جبکہ اراکین میں مرکزی ڈپٹی سیکرٹری ملک نصیر احمد شاہوانی، مرکزی سیکرٹری اطلاعات آغا حسن بلوچ ایڈووکیٹ، مرکزی فنانس سیکرٹری اختر حسین لانگو، مرکزی لیبر سیکرٹری موسی بلوچ، مرکزی ہیومن رائٹس سیکرٹری احمد نواز بلوچ، سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر اور ضلعی صدر غلام نبی مری شامل ہیں۔اعلامیہ کے مطابق 27 اکتوبر 2025 کو آغا حسن بلوچ ایڈووکیٹ کی رہائش گاہ پر ہونے والے اجلاس میں ٹانز کی سطح پر جو کمیٹیاں تشکیل دی گئی تھیں وہ برقرار رہیں گی اور اپنی ذمہ داریاں انجام دیں گی۔ یہ کمیٹیاں بلدیاتی امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ جاری کریں گی۔مزید کہا گیا ہے کہ اگر کسی امیدوار یا رکن کو ٹکٹوں کی تقسیم پر کوئی اعتراض ہو تو وہ براہِ راست مرکزی کمیٹی سے رابطہ کرنے کا حق محفوظ رکھتا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں