کوئٹہ(آوازٹاائمز)بلوچستان میں سیکیورٹی خدشات اور سیکیورٹی کلیرنس نہ ملنے کے باعث کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس کی آمد و رفت 4 روز کے لیے معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ریلوے حکام کے مطابق جعفر ایکسپریس 9 نومبر سے 12 نومبر تک بند رہے گی، تاہم 8 نومبر بروز ہفتہ ٹرین مقررہ وقت پر پشاور کے لیے روانہ ہوگی۔ حکام کے مطابق ٹرین سروس کی معطلی کا فیصلہ سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر کیا گیا ہے






