اپوزیشن اتحاد کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے 27ویں ترمیم پر سیاسی قائدین کو خط لکھنے کا فیصلہ کر لیا

کوئٹہ(آوازٹائمز)اپوزیشن اتحاد کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے 27ویں ترمیم پر سیاسی قائدین کو خط لکھنے کا فیصلہ کر لیاتحریک تحفظ آئین پاکستان نے 27ویں ترمیم کے معاملے پر تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین سے رابطوں کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق اپوزیشن اتحاد کے سربراہ محمود خان اچکزئی تمام سیاسی قائدین کو خط لکھیں گے، جس میں 27 ویں آئینی ترامیم پر غور و فکر کرنے کی درخواست کی جائے گی۔ اس میں نواز شریف، آصف علی زرداری، بلاول بھٹو اور دیگر جماعتوں کے سربراہان شامل ہوں گے۔ذرائع نے بتایا کہ اس حوالے سے اپوزیشن اتحاد کا اہم اجلاس طلب کر لیا گیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں