شاعر مشرق علامہ اقبال کے افکار نوجوانوں کیلئے مشعل راہ ہیں، وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ

کراچی(آوازٹائمز/انعام اللہ اچکزئی)وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے یوم اقبال پر کہاہے کہ سندھ کے لوگ شاعر مشرق علامہ اقبال کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، علامہ محمد اقبال عظیم مفکر، فلسفی اور شاعر تھے۔ وزیراعلی سندھ نے کہا کہ شاعر مشرق نے خودداری اور خود اعتمادی کا سبق دیا۔انہوں نے کہا کہ علامہ اقبال کے افکار نوجوانوں کے لیے مشعل راہ ہیں، نوجوان اقبال کے فلسفہ خودی کو اپنا کر ملکی ترقی میں کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ اقبال کے تصور پاکستان نے قوم کو آزادی کا شعور دیا، علامہ اقبال مسلم اتحاد کے پرزور حامی تھے اور ان کا فلسطین سے گہرا تعلق تھا۔انہوں نے کہا کہ علامہ اقبال کی تعلیمات پر عمل کر کے موجودہ مسائل کو حل کیا جا سکتا ہے، اس دن ہمیں اقبال کے پیغام کو عملی جامہ پہنانے کا عہد کرنا چاہیے۔ انہوں نے زور دیا کہ ہمیں پاکستان کے روشن مستقبل کے لیے متحد ہو کر آگے بڑھنا چاہیے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں