پاکستانیوں کو اقبال کے کلام کی عملی تعبیر بن کر دنیا کے لیے ایک نمونہ ثابت ہونا چاہیے، وزیر دفاع خواجہ محمد آصف

سیالکوٹ(آوازٹائمز)وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ زندہ قومیں اپنے محسنوں کو ہمیشہ یاد رکھتی ہیں، قومیں جب اپنے محسنوں کے احسان بھول جاتی ہیں تو وہ اپنی منزل کھو دیتی ہیں،ہمیں کلامِ اقبال کے پیغام کو زندہ اور جاوید رکھنا ہوگااور ہم پاکستانیوں کو اقبال کے کلام کی عملی تعبیر بن کر دنیا کے لیے ایک نمونہ ثابت ہونا چاہیے۔علامہ اقبال کا جشنِ ولادت سیالکوٹ ان کے محلے میں منانا انتہائی خوش آئند ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اقبال منزل میں یومِ ولادت کی منعقدہ تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرصوبائی وزیر محنت و افرادی قوت منشا اللہ بٹ،ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری فیصل اکرام اہل علاقہ اور دیگر شہری بھی موجود تھے۔وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ علامہ اقبال کے اردو و فارسی کلام کو ہمیشہ زندہ و جاوید رکھنا چاہیے اور ہمیں ان کے فلسفے اور خواب کی عملی تعبیر کے لیے کام کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ خوشی کی بات ہے کہ یہ جشن شاعرِ مشرق کے محلے میں منایا جا رہا ہے اور یہاں موجود چہرے بھی علامہ اقبال کے خاندان یا ان کے قریبی تعلقات سے جڑے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں