جعفر ایکسپریس اور بولان میل ٹرینیں تکنیکی وجوہات پر منسوخ

کوئٹہ(آوازٹائمز/انعام اللہ اچکزئی)کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس کو تکنیکی وجوہات کے باعث آج منسوخ کر دیا گیا ہے۔ ریلوے کے ترجمان نے بتایا کہ جعفر ایکسپریس 12 اور 13 نومبر کے لیے بھی منسوخ رہے گی، کیونکہ گزشتہ روز یہ ٹرین پشاور سے روانہ نہیں ہو سکی تھی، جس کے باعث آج کوئٹہ پہنچنے میں بھی ناکام ہوگی۔مزید برآں، ریلوے حکام نے بتایا کہ گزشتہ روز اور 13 نومبر کو کوئٹہ سے کراچی جانے والی بولان میل بھی منسوخ کر دی گئی ہے۔ کل بولان میل کراچی سے روانہ نہیں ہو سکی تھی، جس کے سبب آج یہ ٹرین کوئٹہ نہیں پہنچ پائے گی۔ علاوہ ازیں، 11 نومبر کو بھی کراچی سے کوئٹہ کے لیے بولان میل کی روانگی منسوخ کی گئی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں