عوام شدید سردی میں بھی گیس سے محروم ہیں۔ مسئلہ حل نہ ھوا تو سخت احتجاج پر مجبور ہوں گے

کوئٹہ(آوازٹائمز)پاکستان تحریکِ انصاف بلوچستان کے صوبائی سینئر نائب صدر اور معروف قبائلی شخصیت سید صادق آغا نے کوئٹہ میں جاری گیس کے بدترین بحران پر شدید ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوئٹہ اور اس کے گردونواح شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں، مگر شہریوں کو گیس سونگھنے کو بھی نہیں مل رہی۔ انہوں نے کہا کہ شدید ٹھنڈ کے موسم میں گیس کی عدم دستیابی سے عوام سخت مشکلات کا شکار ہیں، گھروں میں چولہے ٹھنڈے پڑ گئے ہیں، اور شہری مجبوری کے تحت لکڑیاں اور دیگر متبادل ذرائع استعمال کرنے پر مجبور ہیں۔ سید صادق آغا نے کہا کہ حکومتِ وقت اور متعلقہ ادارے مکمل طور پر ناکام نظر آ رہے ہیں، عوام کی مشکلات کے ازالے کے بجائے صرف دعووں اور اعلانات پر اکتفا کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر فوری طور پر مثر اقدامات نہ کیے گئے تو تحریکِ انصاف بلوچستان عوام کے ساتھ مل کر احتجاجی لائحہ عمل طے کرے گی۔ انھوں نے کہا۔ کہ بلوچستان کو ہمیشہ نظرانداز کیا جاتا ہے، مگر اب عوام مزید خاموش نہیں رہیں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں