حکومتی رٹ بحال اور وزیراعلی بلوچستان نوٹس لیں،حاجی میر حکمت لہڑی کا مطالبہ

سبی(آوازٹائمز)سندھ بلوچستان قومی شاہراہ این-65 پر ڈاکوں اور چوروں کا بڑھتا ہوا راج ٹرانسپورٹرز اور مسافروں کے لیے شدید خطرہ بن گیا ہے۔ کبڑی پل، ڈنگڑا، بختیار آباد اور نوتال کے مقامات پر مسلسل لوٹ مار جاری ہے، جبکہ کچھی، سبی اور نصیرآباد کی پولیس و انتظامیہ مایوس کن حد تک ناکام دکھائی دے رہی ہے۔آل ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن بلوچستان کے صوبائی صدر حاجی میر حکمت لہڑی کی زیر صدارت ہنگامی اجلاس میں شرکا نے کہا کہ کچھی انتظامیہ اور پولیس ڈاکوں کے خلاف کارروائی کرنے میں ناکام ہیں اور بعض اوقات اہلکار صرف بھتہ وصولی میں مصروف نظر آتے ہیں۔ انہوں نے وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور چیف سیکریٹری سے فوری نوٹس لینے اور قومی شاہراہ پر امن وامان کی بحالی کا مطالبہ کیا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ آئندہ دو روز میں ضلعی صدور کو ہنگامی طور پر طلب کیا جائے گا اور ضرورت پڑنے پر قومی شاہراہ کو کچھی کے مقام پر غیر معینہ مدت کے لیے بلاک کرنے پر غور کیا جائے گا تاکہ حکومتی توجہ یقینی بنائی جا سکے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں