27 ویں آئینی ترمیم پارلیمنٹ کے ذریعے جمہوری انداز میں کی جا رہی ہے، سینیٹر عبدالقادر

کوئٹہ(آوازٹائمز)سینیٹر عبدالقادر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ 27ویں آئینی ترمیم پارلیمنٹ کے ذریعے جمہوری طریقے سے کی جا رہی ہے، تاہم چھوٹی سیاسی جماعتوں کے جائز مطالبات کو نظرانداز نہیں کیا جانا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم، اے این پی اور بلوچستان عوامی پارٹی کے مطالبات پر عملدرآمد کیا جائے تاکہ حقیقی جمہوری توازن برقرار رہے۔انہوں نے کہا کہ انصاف کی فراہمی کے لحاظ سے پاکستان کی عدالتیں دنیا میں 129ویں نمبر پر ہیں، جبکہ سپریم کورٹ میں 50 ہزار سے زائد کیسز زیرِ التوا ہیں، جس سے عدالتی نظام کی کارکردگی متاثر ہو رہی ہے۔ عوام کو انصاف کے لیے سفارش اور لابنگ کی ضرورت پیش آنا افسوسناک ہے۔ انہوں نے تجویز دی کہ فیڈرل آئینی عدالت صرف آئینی معاملات کے لیے قائم کی جائے تاکہ سیاسی و مالیاتی کیسز سے عدالتی وسائل ضائع نہ ہوں اور عام شہریوں کے مقدمات جلد نمٹائے جا سکیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کا سول جسٹس سسٹم دنیا میں 124ویں اور کریمنل جسٹس سسٹم 108ویں نمبر پر ہے، جو عدالتی اصلاحات کی فوری ضرورت کو واضح کرتا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں