کوئٹہ(آوازٹائمز)بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں 27ویں آئینی ترمیم کی شدید مخالفت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے دستور کو میں نہیں مانتا جو ملک کی جمہوریت کو ووٹ کے بجائے نوٹ اور بوٹ کی محتاج بنائے۔سردار اختر جان مینگل نے مزید کہا کہ ماضی میں آئین کی پامالی کا سہرا اکثر آمروں کے سر سجایا جاتا تھا، مگر آج کل یہ کام سیاسی جانشینوں اور 1973 کے مرحوم آئین کے خالقوں کے لواحقین کے ہاتھوں سرانجام دیا جا رہا ہے۔ انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ جمہوریت اور آئینی عمل کا تحفظ ہر سیاسی جماعت اور رہنما کی اولین ذمہ داری ہونی چاہیے






