تحریک انصاف بلدیاتی الیکشن میں میدان خالی نہیں چھوڑے گی، رحیم کاکڑ

کوئٹہ(آوازٹائمز)تحریک انصاف کے رہنما اور سابق میئر رحیم کاکڑ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف آنے والے بلدیاتی الیکشن میں کسی صورت میدان خالی نہیں چھوڑے گی۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان پارٹی کا سب سے قیمتی سرمایہ ہیں اور مستقبل بھی نوجوانوں کے ہاتھ میں ہے۔ پاکستان کے نوجوان اب اپنے حقوق اور ملک کے ساتھ کیے گئے وعدوں کو پہچان چکے ہیں۔رحیم کاکڑ نے مزید کہا کہ ملک میں قیام پاکستان سے لے کر آج تک جو کچھ ہوا ہے، اس کا نوٹ نوجوانوں نے کر لیا ہے۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جب بعض افراد اپنے اربوں کھربوں کی جائیدادیں عوام کے لیے وقف کرتے ہیں، تو ان پر جھوٹے الزامات لگا کر جیل میں بند کیا جاتا ہے۔سابق میئر نے زور دیا کہ تحریک انصاف عوام کے ساتھ کھڑی جماعت ہے اور کسی بھی بدعنوان یا ملک کو نقصان پہنچانے والے کے خلاف ایک ایک ایف آئی آر اور ایک ایک دن کا حساب لیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی ہر قدم پر عوام کے مسائل کے حل اور نوجوانوں کے حقوق کے لیے سرگرم رہے گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں