پسنی(آوازٹائمز)ایم پی اے گوادر مولانا ہدایت الرحمان نے پسنی کے ایک روزہ دورے کے دوران 2 ارب روپے کی لاگت سے شادی کور سے کلانچ تک کے علاقے میں 32 دیہاتوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لیے شروع کیے گئے ابنوشی منصوبے کا افتتاح کیا۔ افتتاحی تقریب میں معززینِ علاقہ، سرکاری افسران اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس منصوبے سے علاقے کے عوام کو پینے کے صاف پانی کی سہولت میسر آئے گی جو ان کے دیرینہ مسائل کا مستقل حل ثابت ہوگا






