پاک افغان سرحدی کشیدگی سے چمن تجارت کو تاریخی نقصان، تاجروں کا سرمایہ ڈوب گیا

چمن(آوازٹائمز/انعام اللہ اچکزئی)چمن پاک افغان کشیدگی کے باعث بارڈر کی طویل بندش سے تجارت کو تاریخی نقصان پہنچا ہے، جس سے نہ صرف تجارتی سرگرمیاں مکمل طور پر معطل ہوچکی ہیں بلکہ تاجروں کا بڑا سرمایہ بھی ڈوب گیا ہے۔چمن چیمبر آف کامرس کے سابق صدر حاجی قسیم خان اچکزئی نے اپنے بیان میں کہا کہ سرحد ایک ماہ سے زائد عرصے سے بند ہے، جس کے باعث ون ڈاکومنٹ پاسپورٹ پر جانے والے ہزاروں تاجر دونوں جانب پھنسے ہوئے ہیں، جن کے ویزے بھی ختم ہوچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پھنسے تاجروں میں ایسے افراد بھی شامل ہیں جن کے یورپی و ایشیائی ممالک کے ویزے ایکسپائر ہونے کے قریب ہیں۔انہوں نے دونوں ممالک کے حکام سے پرزور مطالبہ کیا کہ تجارت کو سیاست سے الگ رکھا جائے، ٹریڈ بحال کی جائے اور پھنسے تاجروں کو فوری طور پر گزرگاہ فراہم کی جائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں