کوئٹہ(آوازٹائمز)بلوچستان اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے بورڈ آف ریونیو کا اہم اجلاس کمیٹی کے چیئرمین زمرک خان اچکزئی کی زیر صدارت صوبائی اسمبلی کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔اجلاس میں کمیٹی کے ارکان مولوی نوراللہ، اصغر علی ترین، برکت علی رند، سیکرٹری اسمبلی طاہر شاہ کاکڑ، اسپیشل سیکرٹری اسمبلی عبدالرحمن، سینئر سیکرٹری بورڈ آف ریونیو نصراللہ ترین اور ایڈیشنل سیکرٹری لا سعید اقبال شریک ہوئے۔اجلاس میں آغا خان پراپرٹیز)سکسیشن اینڈ ٹرانسفر(ایکٹ سے متعلق بل نمبر 36 برائے 2025 پر تفصیلی غور کیا گیا۔ کمیٹی نے بل کے مختلف قانونی و انتظامی پہلوں کا جائزہ لیتے ہوئے فیصلہ کیا کہ متعلقہ ریکارڈ حاصل کرنے اور مزید مشاورت کے بعد آئندہ اجلاس میں بل پر مزید غور کیا جائے گا۔کمیٹی چیئرمین زمرک خان اچکزئی نے اس موقع پر کہا کہ قانون سازی ایک سنجیدہ عمل ہے جس میں عوامی مفاد کو ہر پہلو سے مدنظر رکھنا ضروری ہے، اس لیے کمیٹی تمام متعلقہ فریقین کی رائے اور حقائق کی روشنی میں بل پر فیصلہ کرے گی






