انسانیت کے دشمن اور ملک و قوم کے امن و سلامتی کے لیے خطرہ ہیں،جمال رئیسانی

کوئٹہ(آوازٹائمز)پاکستان پیپلز پارٹی کے روکن قومی اسمبلی نوابزادہ جمال رئیسانی کے سماجی رابطے کے ویب سایٹ ایکس پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ اسلام آباد میں دہشت گرد خودکش حملے میں معصوم جانوں کا ضیاع نہایت افسوسناک اور ناقابلِ برداشت ہے۔ ایسے بزدلانہ حملوں کے مرتکب حقیقی معنوں میں انسانیت کے دشمن اور ملک و قوم کے امن و سلامتی کے لیے خطرہ ہیں۔پاکستان کی بہادر عوام ان دہشت گردوں کے سامنے سیسہ پلائی دیوار کی مانند کھڑی ہے اور ہمارا عزم غیر متزلزل ہے۔ یہ حملہ خطے کے امن کے لیے خطرناک رجحانات کی واضح علامت ہے اور اس کی کڑیاں بین الاقوامی سطح پر نگاہ کا تقاضا ہیں۔میں اس دکھ کی گھڑی میں شہدا کے اہلِ خانہ کے ساتھ کھڑا ہوں اور ان کے غم کو اپنا غم سمجھتا ہوں اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دل سے دعا گو ہوں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں