محمودخان اچکزئی کا بیانیہ حق اور سچ پر مبنی ہے،نواب ایاز

قلعہ سیف اللہ(آوازٹائمز/انعام اللہ اچکزئی)پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹری نواب ایاز خان جوگیزئی کا پارٹی ضلعی سیکرٹریٹ آمد،کارکنوں سے ملے۔مرکزی سیکرٹری نواب ایازخان جوگیزئی کے صدارت میں شمولیتی پروگرام منعقد کیا گیا جس میں خلیل خان اور حمیداللہ جوگیزئی نے پشتونخوا ملی عوامی پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے نواب ایاز خان جوگیزئی نے کہا کہ پارٹی چیئرمین محمودخان اچکزئی کا بیانیہ حق اور سچ پر مبنی ہے اسی لئے ملک بھر کے عوام نے ان پر اعتماد کیا ہے۔پورے پارلیمنٹ میں ایک ہی لیڈر محمود خان اچکزئی ہے جس سے امید کی جاسکتی ہے۔آخر میں نئے شمولیت کرنے والے کارکنوں کو مبارکباد دی اور امید ظاہر کی کہ کارکن محترم محمود خان اچکزئی کا بیانیہ گھر گھر پہنچائینگے۔تقریب سے ضلعی صدر حاجی دارا خان جوگیزئی تحصیل صدر عزیز احمد عزیز اور علاقائی جنرل سیکرٹری عبیداللہ مٹھاخیل نے بھی خطاب کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں