گوادر (آوازٹائمز)امیر جماعت اسلامی بلوچستان اور ایم پی اے گوادر مولانا ہدایت الرحمن بلوچ نے جی ڈی اے اسکول میں علامہ اقبال کے یوم پیدائش کی مناسبت سے منعقدہ تقریب میں شرکت کی۔ تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ قیام پاکستان میں علامہ اقبال کے کردار کو فراموش نہیں کیا جا سکتا اور نوجوانوں کو چاہیے کہ تعلیم پر توجہ دے کر اقبال کے شاہین بنیں اور اپنے علاقے کی خدمت کریں۔مولانا ہدایت الرحمن بلوچ نے کہا کہ جہالت، غربت اور بے راہ روی کا واحد علاج تعلیم ہے اور گوادر میں تعلیمی سرگرمیوں کو فروغ دینا حکومت اور ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہونی چاہیے۔ انہوں نے اساتذہ سے بھی کہا کہ ایمانداری اور اخلاص کے ساتھ ڈیوٹی انجام دیتے ہوئے بچوں کو معیاری تعلیم سے آراستہ کریں۔تقریب کے دوران ایم پی اے نے طالبات میں اعزازی سرٹیفکیٹس بھی تقسیم کیے۔ اس کے علاوہ، ڈگری کالج گوادر میں بہترین کارکردگی دکھانے والے طلبا کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے پہلی پوزیشن پر آنے والے طالب علم کو موٹر سائیکل اور دوسرے و تیسرے نمبر پر آنے والے طلبا کو لیپ ٹاپ تحفے میں دیے گئے






