چمن سرحد 34ویں روز بھی بند، تجارتی سرگرمیاں اور پیدل آمدورفت معطل

کوئٹہ(آوازٹائمز/انعام اللہ اچکزئی)چمن بارڈر 34 ویں روز بھی بند ہے جس کے باعث تجارتی سرگرمیاں اور پیدل آمدورفت بدستور معطل ہے۔ سرحد کی بندش سے دونوں جانب ہزاروں تاجر پاسپورٹ کے ساتھ پھنسے ہوئے ہیں، جن کے ویزے ختم ہو چکے ہیں اور انہیں شدید مالی و عملی مشکلات کا سامنا ہے۔پاک افغان جوائنٹ چیمبر آف کامرس نے سرحد کھولنے اور تجارت کی بحالی کے لیے حکومتوں سے فوری اقدام کا مطالبہ کیا ہے تاکہ پھنسے تاجروں کو اپنے گھروں کو واپس بھیجا جا سکے۔دوسری جانب افغان تارکین وطن کی وطن واپسی کا عمل جاری ہے اور لاکھوں افغان خاندان واپس جا چکے ہیں، تاہم پاک افغان حکام کے درمیان ڈیڈ لاک برقرار ہے اور سرحد کھولنے کے حوالے سے کوئی پیش رفت سامنے نہیں آئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں