اوتھل پولیس کی بڑی کارروائی؛ خواتین سمیت پانچ منشیات اسمگلر گرفتار، 25.2 کلو چرس برآمد

اوتھل (آوازٹائمز)ایس ایچ اواوتھل یار محمد کمانڈو کی کاروائی کے دوران 25 کلو 200 گرام چرس برآمد ہوئی اور پانچ منشیات اسمگلر گرفتار کر لیے گئے ہیں۔ لسبیلہ پولیس کے ترجمان کے مطابق ایس ایس پی لسبیلہ عاطف امیر کی خصوصی ہدایت پر، منشیات فروشان اور اسمگلرز کے خلاف کارروائی کی گئی۔اطلاع ملی کہ ناصر احمد نامی شخص مسافر گاڑی میں اپنے اہل خانہ کے ہمراہ بھاری مقدار میں منشیات خضدار سے کراچی لے جا رہا ہے۔ ایس ایچ او اوتھل یار محمد کمانڈو نے ڈی ایس پی حاصل خان قمبرانی کی زیر نگرانی زیرو پوائنٹ چیک پوسٹ اوتھل پر اسنیپ چیکنگ تیز کر دی۔اسنیپ چیکنگ کے دوران خضدار سے آنے والی ایک مسافر ویگن روکی گئی، جس میں ناصر احمد اور چار خواتین سوار تھیں۔ ناصر احمد کی جامعہ تلاشی کے دوران 4 کلو 800 گرام چرس برآمد ہوئی۔ دیگر چار خواتین کی علیحدہ تلاشی کے دوران بھی پیٹ کے گرد سلوشن ٹیپ سے چھپائی گئی منشیات برآمد ہوئیں، جن میں شامل تھیں:پلوشہ دختر عبدالرحمن: 4 کلو 800 گرامشبانہ زوجہ نبی بخش: 6 کلوساحرہ بی بی دختر صاحب خان: 4 کلو 800 گرامجان بی بی زوجہ صاحب خان: 4 کلو 800 گرامگرفتار شدگان خضدار سے کراچی منشیات سمگل کرنے کی کوشش میں تھے، جن کے قبضے سے مجموعی طور پر 25 کلو 200 گرام چرس برآمد ہوئی، جس کی عالمی منڈی میں مالیت تقریبا 30 لاکھ روپے بتائی جاتی ہے۔اوتھل پولیس نے گرفتار منشیات اسمگلروں کے خلاف نارکوٹکس کی دفعات 9(1)3C اور 9(1)3D کے تحت مقدمہ نمبر 116/2025 درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں