اجتماع عام محض پروگرام نہیں بلکہ تحریکی و انقلابی پیغام ہے،ہدایت الرحمان

کوئٹہ(آوازٹائمز)جماعت اسلامی بلوچستان کے امیر ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے 14 نومبر 2025 کو خضدار کا تنظیمی دورہ کیا۔ یہ دورہ جماعت کی تنظیمی سرگرمیوں اور لاہور میں 21 تا 23 نومبر کو ہونے والے عظیم الشان اجتماع عام کی تیاریاں دیکھنے کے لیے نہایت اہمیت کا حامل تھا۔مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کی جامعہ اسلامیہ تفہیم القرآن، نیو قادر آباد خضدار میں آمد پر کارکنوں نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ بعدازاں، انہوں نے اجتماع زمہ داران اجلاس میں شرکت کی جس میں ضلعی اور تحصیل کے ذمہ داران نے شرکت کی۔ اجلاس میں تنظیمی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور آئندہ اہداف طے کیے گئے، خاص طور پر لاہور اجتماع عام کی تیاریاں زیرِ بحث آئیں۔مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اجتماع عام محض ایک پروگرام نہیں بلکہ ایک تحریکی اور انقلابی پیغام ہے، جس کا مقصد قوم کو اسلامی نظام عدل، خودداری اور استقامت کا شعور دینا ہے۔ انہوں نے خضدار کے کارکنان پر زور دیا کہ وہ اپنی تنظیمی سرگرمیوں کو مزید مثر بنائیں اور عوامی رابطہ مہم کو وسعت دے کر زیادہ سے زیادہ لوگوں کو لاہور کے اجتماع میں شرکت کی دعوت دیں۔اجلاس کے بعد مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے کمشنر قلات ڈویژن طفیل بلوچ اور ڈپٹی کمشنر خضدار عبد الرزاق ساسولی سے ملاقات کی اور امن و امان، عوامی سہولیات اور انتظامی امور پر گفتگو کی۔ انہوں نے مقامی انتظامیہ کو جماعت اسلامی کی جانب سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں