بلوچستان اسمبلی میں بچوں کی شادی پر پابندی کا بل 2025 منظور، ہر بچے کی حفاظت یقینی بنانے کی جانب اہم قدم

کوئٹہ (آوازٹائمز)چیئر پرسن سینٹ اسٹینڈنگ کمیٹی برائے انسانی حقوق سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری نے کہا ہے کہ بلوچستان اسمبلی میں بچوں کی شادی پر پابندی کا بل 2025 منظور ہونے پر انہیں فخر ہے۔سینیٹر ثمینہ زہری نے بتایا کہ یہ قانون ہر بچے کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے انتہائی ضروری ہے۔ بل میں بچوں کی شادی میں ملوث افراد کے لیے سخت سزائیں رکھی گئی ہیں اور کم از کم عمر 18 سال کو واضح طور پر تسلیم کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ قانون بلوچستان کے نوجوانوں کے مستقبل کے تحفظ کے لیے ایک سنگِ میل کی حیثیت رکھتا ہے اور بچوں کے حقوق اور تعلیم کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں