بلوچستان میں افیون اور بھنگ کی 2 ہزار ایکڑ فصل تلف، 21 منشیات فیکٹریاں بھی تباہ کر دی گئیں

قلعہ عبداللہ(آوازٹائمز)بلوچستان میں ممنوعہ فصلوں اور منشیات کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائی کی گئی، جس میں افیون اور بھنگ کی دو ہزار ایکڑ سے زائد فصل تلف کی گئی۔ یہ کارروائی ضلعی انتظامیہ اور نفاذ قانون کے اداروں کے اشتراک سے قلعہ عبداللہ میں انجام دی گئی۔ڈپٹی کمشنر منور حسین مگسی نے بتایا کہ تحصیل گلستان میں منشیات تیار کرنے والی فیکٹریوں کے خلاف بھی بھرپور کارروائی کی گئی۔ نورک سلیمان خیل میں 21 فیکٹریاں آگ لگا کر تباہ کر دی گئیں، جبکہ ان کارخانوں کے مالکان کی رہائش گاہیں بھی گرادی گئیں۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ یہ اقدامات علاقے میں منشیات کی پیداوار اور فروخت کو مکمل طور پر ختم کرنے اور قانون کی بالادستی قائم رکھنے کے لیے کیے گئے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں