کوئٹہ(آوازٹائمز)گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پارلیمنٹرینز اور رہنماں پر مشتمل وفد نے 15 نومبر کو ملاقات کی، جس میں انتخابی لائحہ عمل، تنظیمی ذمہ داریوں اور عوامی روابط بڑھانے کے حوالے سے اہم مشاورت کی گئی۔ ملاقات میں مختلف امور پر عملدرآمد کو تیز بنانے کے لیے متعدد کمیٹیاں تشکیل دینے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔وفد میں میر سلیم کھوسہ، میر برکت رند، حاجی نور محمد دومڑ، سینیٹر سعید الحسن مندوخیل، نسیم الرحمن، حاجی نور اللہ لہڑی، میر یونس بلوچ، سحرل خلجی، ارباب اقبال کاسی، میر عطا لانگو، ایڈووکیٹ انور سلیم کاسی، چودھری شبیر، شاکر محمد حسنی، فتح جمالی، میر مصلح الدین مینگل، اٹل خان اور دیگر شامل تھے۔وفد نے گورنر کو انتخابی تیاریوں اور تنظیمی فیصلوں سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ لیگل کمیٹی کی ذمہ داری میر عطا اللہ لانگو اور ایڈووکیٹ انور سلیم کاسی کے سپرد کی گئی ہے۔ اسی طرح انتخابی مرحلے کو موثر اور منظم بنانے کے لیے الیکشن کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جس کی سربراہی نسیم الرحمن ملاخیل کریں گے۔الیکشن کمیٹی کے ارکان میں سحرل خلجی، میر محمد یونس لہڑی، میر نور اللہ لہڑی، میر مصلح الدین مینگل، ارباب اقبال کاسی، فتح جمالی، شاکر محمد حسنی اور چودھری شبیر شامل ہوں گے۔ یہ کمیٹی امیدواروں کے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرانے سے لے کر انتخاب کے آخری مراحل تک تمام انتظامی امور کی ذمہ دار ہوگی۔گورنر نے پارٹی رہنماں کو مربوط حکمت عملی اور مربوط رابطوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ مستحکم اور منصفانہ انتخابی ماحول کے لیے سیاسی جماعتوں کا فعال کردار ناگزیر ہے






