موسی خیل کے علاقے کنگری سے 3 افراد کی لاشیں برآمد، فائرنگ کرکے قتل کیا گیا

موسی خیلیو) آوازٹائمز)بلوچستان کے ضلع موسی خیل کے علاقے کنگری سے تین افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ انتظامیہ کے مطابق تینوں افراد کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا تھا۔ اطلاع ملتے ہی لیویز فورس موقع پر پہنچی اور لاشوں کو اسپتال منتقل کیا، جہاں ضروری کارروائی کے بعد انہیں ورثا کے حوالے کر دیا گیا۔واقعے نے علاقے میں خوف و ہراس پھیلا دیا ہے جبکہ لیویز نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ مقامی افراد نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ مجرموں کی فوری گرفتاری یقینی بنائی جائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں