کوئٹہ(آوازٹائمز) جمعیت طلبا اسلام ضلع کوئٹہ کے زیراہتمام مولانا عبدالرحمن رفیق کے استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امیر جمعیت علما اسلام ضلع کوئٹہ مولانا عبد الرحمن رفیق، جنرل سیکرٹری حاجی عین اللہ شمس، نو منتخب مرکزی جنرل سیکرٹری عبد المنان کاکڑ، ڈپٹی جنرل سیکرٹری حاجی بشیر احمد کاکڑ، صوبائی صدر حکمت اللہ، حافظ حبیب الرحمن، حافظ عابد اللہ اور دیگر رہنماں نے کہا کہ جے ٹی آئی نوجوانوں کی فکری، دینی اور تنظیمی تربیت کا مضبوط قافلہ ہے۔رہنماں نے کہا کہ آج کے چیلنجز بھرے ماحول میں نوجوانوں کی رہنمائی انتہائی ضروری ہے اور جے ٹی آئی انہیں فکری استقامت، تنظیمی نظم و ضبط اور دینی شعور کے ساتھ تیار کر رہی ہے۔ مقررین نے نوجوانوں سے کہا کہ وہ اپنے کردار، اخلاق اور علم کو مضبوط بنائیں کیونکہ مستقبل کی قیادت انہی کے ہاتھوں میں ہے۔انہوں نے کہا کہ جے ٹی آئی ضلع کوئٹہ ہمیشہ مثبت، منظم اور ذمہ دارانہ کردار ادا کرتی رہی ہے اور آج بھی نوجوانوں کے حقوق کے تحفظ اور ان کی فکری تشکیل کے لیے سرگرم ہے۔ تقریب کے اختتام پر ضلعی قیادت نے عزم ظاہر کیا کہ تنظیم نوجوانوں کے دینی و تعلیمی حقوق کے لیے اپنی جدوجہد مزید تیز کرے گی اور ہر سطح پر ان کی بھرپور نمائندگی جاری رکھے گی






