اوستہ،تیز رفتار ٹریکٹر نے 7 سالہ بچے کو کچل کر موقع پر ہلاک کر دیا

اوستہ(آوازٹائمز)اوستہ محمد گڑھی خیرو روڈ کے قریب ایک دلخراش حادثے میں 7 سالہ معصوم بچہ سکول سے واپس آتے ہوئے تیز رفتار ٹریکٹر کے نیچے آ گیا اور موقع پر ہی جانبحق ہو گیا۔پولیس کے مطابق واقعہ حاجی نیاز احمد عمرانی کے قریب پیش آیا، اور ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔ مزید قانونی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی گئی ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق فرار ہونے والے ڈرائیور کا تعلق پٹھان برادری سے بتایا جا رہا ہے۔پولیس نے مزید تفتیش اور ڈرائیور کی گرفتاری کے لیے آپریشن شروع کر دیا ہے، اور عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ کسی بھی قسم کی معلومات فراہم کریں تاکہ مجرم کو جلد گرفتار کیا جا سکے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں