بھاری مقدار میں منشیات، اسلحہ اور چوری شدہ موٹرسائیکل برآمدکرلیا،پولیس

خضدار(آوازٹائمز)خضدار میں پولیس کی کارروائیاں جاری ہیں، جن میں متعدد جرائم پیشہ عناصر کو گرفتار کر کے بھاری مقدار میں منشیات، اسلحہ اور چوری شدہ موٹرسائیکل برآمد کی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق:ایس ایس پی خضدار شہزادہ عمر عباس بابر کے حکم پر ڈی ایس پی سٹی محمد رفیق کی نگرانی میں ایس ایچ او سٹی عبداللہ غازی اور عبدالحق نوتانی نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کی۔اقدام قتل کے ملزم ظفر عرف چنگاری کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے پسٹل برآمد کیا گیا اور مقدمہ درج کیا گیا۔دو دیگر ملزمان ثنااللہ اور اشرف کو شراب کی متعدد بوتلوں کے ساتھ گرفتار کیا گیا۔ملزم بلال کو چرس گردہ کے ساتھ گرفتار کیا گیا اور مقدمہ درج کیا گیا۔ملزم شفیق الرحمن کو کراچی سے چھینی ہوئی موٹرسائیکل کے ساتھ گرفتار کیا گیا اور مقدمہ درج کیا گیا۔پولیس حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ جرائم کی اطلاع فوری طور پر متعلقہ تھانہ کو فراہم کریں تاکہ علاقے میں امن و امان قائم رہے۔یہ کارروائیاں خضدار پولیس کی مثر نگرانی اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت اقدامات کی عکاس ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں