اسلام آباد (آوازٹائمز)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے برسلز میں برونائی دارالسلام کے نائب وزیر خارجہ داتو سری ستیہ حاجی ایریوان بن پہن داتو پکرما جایا حاجی محمد یوسف سے ملاقات کی۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور برونائی کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر زور دیا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات میں تجارت، سیاحت، آئی ٹی اور تعلیم کے شعبوں میں باہمی تعاون کے امکانات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کی اہمیت اور مستقبل میں شراکت داری بڑھانے کے عزم پر اتفاق کیا






