دالبندین(آوازٹائمز)چاغی پولیس نے خفیہ اطلاع پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے زمباد گاڑی سے 35 کلو اعلی کوالٹی چرس برآمد کر لی۔ کارروائی ایس ایچ او سٹی دالبندین کی قیادت میں اسپیشل ٹاسک ٹیم نے کی۔پولیس کے مطابق گاڑی کے خفیہ خانوں سے منشیات برآمد ہونے پر دو ملزمان شاہ محمد اور باز محمد کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ ابتدائی تفتیش میں اہم معلومات حاصل ہو چکی ہیں، جن کی بنیاد پر مزید گرفتاریاں بھی متوقع ہیں۔واقعہ کا مقدمہ ایف آئی آر 125/2025 تحت دفعہ 9(3)(D) کنٹرول آف نارکوٹکس ایکٹ کے تحت درج کر لیا گیا۔ ترجمان پولیس نے کہا ہے کہ ضلع میں منشیات کے دھندے کے خلاف سخت کریک ڈان جاری رہے گا






