یونیورسٹی آف مکران میں ایف سی بلوچستان کے تعاون سے اسپورٹس ویک کا شاندار انعقاد

کوئٹہ(آوازٹائمز)یونیورسٹی آف مکران پنجگور میں ایف سی بلوچستان (ساوتھ) کے تعاون سے اسپورٹس ویک کا شاندار انعقاد ہوا، جس کا مقصد طلبا و طالبات کو مثبت اور صحت مند سرگرمیوں کی جانب راغب کرنا تھا۔اسپورٹس ویک میں کرکٹ، فٹبال، بیڈمنٹن، شطرنج اور سلو ریس سمیت مختلف کھیلوں کے مقابلے منعقد کیے گئے، جن میں طلبا نے بھرپور دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے بھرپور شرکت کی۔یونیورسٹی انتظامیہ نے اسپورٹس ویک کو طلبا کی ذہنی و جسمانی نشوونما کے لیے نہایت مفید قرار دیا۔ اختتامی تقریب میں کمانڈنٹ پنجگور رائفلز نے جیتنے والی ٹیموں میں ٹرافیاں اور انعامات تقسیم کیے۔وائس چانسلر اور فیکلٹی اراکین نے ایف سی بلوچستان(ساوتھ) کے تعاون پر اظہارِ تشکر کرتے ہوئے کہا کہ ایف سی کی ایسی سرگرمیاں نوجوانوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے اور معاشرتی ہم آہنگی کے فروغ کے لیے نہایت مثبت کردار ادا کر رہی ہیں۔ایف سی بلوچستان کی معاونت سے علاقائی سطح پر کھیلوں کے فروغ کی نئی روایت بھی پروان چڑھ رہی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں