وندر (آوازٹائمز)ڈام بندر کے سمندر میں ڈوب کر جانبحق ہونے والے شخص کی لاش ملنے پر ورثہ نے قومی شاہراہ پر لاش رکھ کر احتجاج کیا جس کے باعث ٹریفک معطل ہوگئی۔ ورثہ کا الزام ہے کہ ان کے عزیز کو جان بوجھ کر سمندر میں پھینکا گیا اور اس کی لاش کے ساتھ پتھر بھی باندھے گئے تھے۔مظاہرین نے واقعے کی شفاف تحقیقات اور ذمہ داران کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔ بعدازاں ایس ایچ او وندر سب انسپکٹر راشد بزنجو کے ساتھ کامیاب مذاکرات کے بعد مظاہرین نے احتجاج ختم کرتے ہوئے شاہراہ ہر قسم کی ٹریفک کے لیے کھول دی۔ پولیس نے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں






