سردار عبدالرحمن کھیتران کی خیبرپختونخوا ایف سی ہیڈ کوارٹر خودکش حملے کی شدید مذمت

کوئٹہ(آوازٹائمز)صوبائی وزیر سردار عبدالرحمن کھیتران نے خیبرپختونخوا میں ایف سی ہیڈ کوارٹر پر ہونے والے خودکش حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دشمن قوتیں پاکستان کے امن کو نشانہ بنا رہی ہیں مگر سکیورٹی فورسز کی بروقت، جرات مندانہ اور مثر کارروائی نے ایک بڑے سانحے کو رونما ہونے سے بچا لیا۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگرد ایک بار پھر ریاستی اداروں کو نشانہ بنا کر قوم کے حوصلے پست کرنا چاہتے ہیں مگر پوری قوم اور ریاستی ادارے پہلے سے زیادہ متحد ہیں۔سردار کھیتران نے کہا کہ پاکستان نے بھاری قربانیوں کے ذریعے دہشتگردی کو شکست دی ہے اور اس ناسور کے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رہے گی۔ انہوں نے شہدا کے درجات کی بلندی اور زخمی اہلکاروں کی جلد صحت یابی کے لیے خصوصی دعا کرتے ہوئے کہا کہ قوم اپنے بہادر فورسز کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی ہے اور دشمن کے ہر منصوبے کو ناکام بنایا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ایسے بزدلانہ حملے ہمارے عزم کو کمزور نہیں کرسکتے، دہشتگردی کے خلاف جنگ ریاست، اداروں اور عوام کے اتحاد سے ہی جیتی جا سکتی ہے اور ہم یہ جنگ ہر حال میں جیتیں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں