چمن،مڈل امتحانات کے دوران ڈی ای او عبدالقدوس کا دورہ، شفافیت اور نقل کی روک تھام پر زور

چمن(آوازٹائمز /انعام اللہ اچکزئی)ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر عبدالقدوس نے بلوچستان بورڈ کے زیر نگرانی چمن میں جاری مڈل امتحانات کے دوران مختلف امتحانی مراکز کا دورہ کیا اور امتحانی سپرنٹینڈنٹ اور عملے کو ہدایات دیں کہ نقل کی روک تھام اور امتحانات کی شفافیت کو یقینی بنایا جائے۔ڈی ای او نے منتظمین اور عملے سے کہا کہ وہ ہر صورت نقل کو روکیں اور طلبا و طالبات کے لیے پانی، ڈیسک اور کرسیوں کی مناسب سہولیات فراہم کریں۔ انہوں نے مختلف سکولوں کے پرنسپلز اور سپروائزری اسٹاف کی کارکردگی کو سراہا اور ہدایت کی کہ امتحانی عملہ امتحانات کے اختتام تک مستقل مزاجی کے ساتھ نقل کے ناسور کے خاتمے کے لیے کام کرے۔عبدالقدوس نے کہا کہ محکمہ تعلیم سرکاری سکولوں کی بہتری کے لیے تمام وسائل بروئے کار لا رہا ہے، اور عملے کو چاہیے کہ وہ اپنی ڈیوٹی دیانتداری، ایمانداری اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے ساتھ انجام دیں تاکہ طلبا و طالبات اپنی محنت کے ذریعے مستقبل میں کامیابی حاصل کر سکیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں