امریکی ایکسپورٹ،امپورٹ بینک نے بلوچستان میں ریکوڈک منصوبے کے لیے 1.25 ارب ڈالر قرض دینے کا اعلان کر دیا

کوئٹہ(آوازٹائمز/انعام اللہ اچکزئی)امریکی ایکسپورٹ-امپورٹ (ایگزم) بینک نے بلوچستان میں ریکوڈک منصوبے کے لیے 1 ارب 25 کروڑ ڈالر قرض دینے کا اعلان کیا ہے۔ رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق ایگزم بینک کے چیئرمین جان یووانووچ نے بتایا کہ یہ قرض ایک بڑے منصوبے کا حصہ ہے، جس کے تحت امریکا 100 ارب ڈالر لگا کر اہم معدنیات، جوہری توانائی اور گیس کی سپلائی کو اپنے ملک اور اتحادی ممالک کے لیے مستحکم بنانا چاہتا ہے۔فنانشل ٹائمز کو دیے گئے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلے میں پاکستان، مصر اور یورپ میں مختلف منصوبوں پر کام کیا جائے گا۔ یووانووچ نے مزید کہا کہ مغربی ممالک ان ذرائع پر بھروسہ کر رہے تھے جو اب قابل اعتماد نہیں رہے، اس لیے ضروری ہے کہ اہم خام مال کی سپلائی چین محفوظ، مستحکم اور فعال ہو۔ایگزم بینک کے سربراہ کے مطابق کانگریس کی جانب سے مجاز کردہ 135 ارب ڈالر میں سے 100 ارب ڈالر اب بھی خرچ کرنے کے لیے دستیاب ہیں، جنہیں مختلف منصوبوں میں استعمال کیا جائے گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں