سبی، ایس پی شہید میر خالد زمان مری کے قاتل کو اے ٹی سی عدالت نے سزائے موت سنادی

سبی (آوازٹائمز)سبی کی اے ٹی سی عدالت نے ایک سال پانچ مہینے زیر سماعت رہنے کے بعد ایس پی شہید میر خالد زمان مری کے قاتل الہی بخش ولد غلام محمد قوم مری سکنہ جعفر آباد کو سزائے موت سنادی۔عدالت نے ملزم کو دفعہ 7ATA، ق د 302 کے تحت سزائے موت کے علاوہ مقتول کے ورثا کو 10 لاکھ روپے دیت ادا کرنے کا بھی حکم دیا۔ عدم ادائیگی کی صورت میں ملزم کو چھ ماہ مزید قید بھگتنا ہوگی۔مقدمے میں ملزم پر غیر قانونی اسلحہ استعمال کرنے کا الزام بھی تھا۔ عدالت نے کلاشنکوف استعمال کرنے پر سات سال قید بمشقت اور ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا، جبکہ دو عدد پستول برآمد ہونے پر تین سال قید بمشقت اور 50 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا۔ عدم ادائیگی کی صورت میں تین ماہ مزید قید ہوگی۔سبی میں مقدمے کی پیروی میر مراد بخش مری، اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر اور مقتول کی طرف سے وکیل ایڈووکیٹ چوہدری انوار الحق نے کی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں