ضلع کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات،3,150نامزدگی کے کاغذات جمع، 2,710 منظور اور 440 مسترد

کوئٹہ(آوازٹائمز)ضلع کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات کے لیے نامزدگی کے کاغذات کی جانچ پڑتال مکمل کر لی گئی ہے۔ ضلعی انتخابی افسر کے مطابق مجموعی طور پر 3,150 کاغذات جمع کروائے گئے، جن میں سے 2,710 منظور اور 440 کو مختلف وجوہات کی بنا پر مسترد کر دیا گیا۔اضلاع کی تفصیل کے مطابق زرغون میں ٹاون میونسپل کمیٹی کے لیے 943 کاغذات جمع ہوئے، 767 منظور اور 176 مسترد ہوئے۔چلتن میں 703 کاغذات جمع، 616 منظور اور 87 مسترد ہوئے۔سریاب میں 561 کاغذات جمع، 483 منظور اور 78 مسترد ہوئے۔تاکاتو میں 943 کاغذات جمع، 844 منظور اور 99 مسترد ہوئے۔ضلعی انتخابی افسر نے بتایا کہ اب امیدواروں کی حتمی فہرست تیار کی جا رہی ہے اور انتخابات کے شیڈول کے مطابق آگے کے مراحل شروع ہوں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں