اوتھل (آوازٹائمز)ضلعی کرکٹ ایسوسی ایشن لسبیلہ کے بانی اور معروف کرکٹر عبدالصمد رونجھو نے کہا ہے کہ طویل عرصے کے بعد اوتھل میں کرکٹ سرگرمیوں کی بحالی ان کے لیے باعثِ مسرت ہے۔ ماضی میں کھیلوں کا ماحول تقریبا معدوم ہو چکا تھا، لیکن چند پرجوش کرکٹ دوستوں کی مسلسل محنت اور لگن نے نہ صرف میدان کو دوبارہ آباد کیا بلکہ یہ بھی ثابت کیا کہ اوتھل کے نوجوان کھیلوں سے بے حد محبت رکھتے ہیں۔عبدالصمد رونجھو نے اسٹرائیکرز کے تمام ساتھیوں کو مبارکباد دی جنہوں نے شاندار ٹورنامنٹ کے انعقاد کو ممکن بنایا۔ انہوں نے دعا کی کہ یہ کرکٹ گرانڈ ہمیشہ آباد و روشن رہے اور یہاں کے نوجوان اتحاد، محنت اور عزم کے ذریعے روشن مستقبل کی طرف گامزن ہوں۔انہوں نے ایس ایس پی لسبیلہ عاطف امیر کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا، جن کی ذاتی دلچسپی، مخلصانہ کاوشوں اور کھیلوں سے محبت کی بدولت یہ ایونٹ کامیاب ہوا۔ ساتھ ہی ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر لسبیلہ خدا بخش بلوچ اور اسپورٹس آرگنائیزرز جاوید عظیم بلوچ، راشد بٹ اور شہباز احمد کو بھی ایونٹ کی کامیابی میں کلیدی کردار پر داد دی گئی۔عبدالصمد رونجھو نے کہا کہ ان تمام احباب کی مشترکہ کاوشوں نے اوتھل میں کرکٹ کے فروغ کی ایک نئی تاریخ رقم کی ہے اور ان کا جذبہ نوجوانوں کے لیے روشن مثال ہے






