دکی(آوازٹائمز) لیویز لائن کے قریب جھگی نما دکانوں میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے آس پاس موجود تقریبا پانچ جھگیوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور تمام جھگیاں جل کر خاکستر ہوگئیں۔اطلاع ملتے ہی اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر عبدالسلام لیویز فورس کے ہمراہ موقع پر پہنچے اور آگ بجھانے کے عمل کی نگرانی کی۔ لیویز فورس اور میونسپل کمیٹی کے فائر بریگیڈ عملے نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے بھرپور کوششوں سے آگ پر قابو پا لیا۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی، جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔








