بیلہ(آوازٹائمز)لسبیلہ کے شہر بیلہ میں مہنگائی ایک بار پھر بے قابو ہوتی جا رہی ہے۔ خوردنی اشیا کی قیمتوں میں مسلسل اضافے نے شہریوں کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ پھل، سبزی اور گوشت سمیت بنیادی ضروریات کی اشیا عام آدمی کی پہنچ سے دور ہو چکی ہیں۔پرائس کنٹرول کمیٹی کی عدم توجہی اور غیر مثر حکومتی اقدامات پر شہریوں نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مہنگائی نے زندگی اجیرن بنا دی ہے






