پنجگور سریکوران پولیس تھانہ پر راکٹ حملہ، ریکارڈ نذرِ آتش، فورسز نے صورتحال پر مکمل کنٹرول حاصل کرلیا

پنجگور (آوازٹائمز)ضلع پنجگور کے علاقے سریکوران میں واقع پولیس تھانہ وشبود پر نامعلوم مسلح افراد نے راکٹ حملہ کیا، جس کے نتیجے میں تھانے کا ریکارڈ اور متعدد اشیا نذرِ آتش ہو گئیں۔ حملہ اچانک کیا گیا اور متعدد راکٹ داغے گئے، جن کی آواز سے پورا علاقہ دھماکوں اور فائرنگ سے گونج اٹھا۔ابتدائی رپورٹس کے مطابق حملہ شدید نوعیت کا تھا، تاہم سکیورٹی فورسز اور پولیس نے فوری جوابی کارروائی کرتے ہوئے صورتحال پر مکمل کنٹرول حاصل کرلیا۔ فورسز نے تھانے کے اطراف میں محاصرہ کرتے ہوئے علاقے میں کلیئرنس اور تفتیشی عمل شروع کردیا ہے۔حکام کے مطابق حملے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی اور امن و امان کی مجموعی صورتحال تسلی بخش ہے۔ علاقے میں سکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے جبکہ حملہ آوروں کی تلاش کے لیے تحقیقات جاری ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں