بلوچستان کانسٹیبلری میں 150جوانوں کی سو فیصدمیرٹ پر بھرتی کا عمل مکمل کر لیا ہے،میر سرفراز بگٹی

کوئٹہ(آوازٹائمز)وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے سماجی رابطے کے ویب سایٹ ایکس پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ بلوچستان میں گڈ گورننس اور میریٹوکریسی کی طرف ایک اور قدم اٹھاتے ہوئے ہم نے بلوچستان کانسٹیبلری میں 150 جوانوں کی 100% میرٹ پر بھرتی کا عمل مکمل کر لیا ہے۔ شاباش آئی جی بلوچستان پولیس محمد طاہربلوچستان میں دہشت گردوں کے بیانیہ اور نظریہ کو کچلنے کے لئے سمارٹ کائنیٹیک آپریشن کے ساتھ ساتھ گڈ گورننس کا ماڈل دینا بہت ضروری ہے بلوچستان حکومت ان دونوں کو ساتھ ساتھ لے کر چل رہی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں