وزیر توانائی اویس لغاری کی ترک ہم منصب الپرسلان بیرکتار سے ملاقات، پاورسیکٹر میں سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال

اسلام آباد(آوازٹائمز) وزیر توانائی اویس لغاری نے اپنے ترک ہم منصب الپرسلان بیرکتار سے ملاقات کی، جس میں توانائی کے شعبے اور خاص طور پر ڈسکوز کی نجکاری کے امور پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔اویس لغاری نے ترک وزیر کو پاکستانی پاور سیکٹر میں جاری اصلاحات اور سرمایہ کاری کے مواقع پر بریفنگ دی اور کہا کہ پاکستان ڈسکوز کی نجکاری میں تجربہ کار عالمی سرمایہ کاروں کی شمولیت کا خواہشمند ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترک کمپنیوں کے وسیع تجربے کی شمولیت بہت اہم ہے اور نجکاری کے عمل میں دونوں ممالک کے اداروں اور ماہرین کی قریبی مشاورت ضروری ہے۔وزیر توانائی نے پاکستانی ماہرین کو ترک پاور سیکٹر کے مشاہدے کی اجازت دینے پر بھی شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پہلے مرحلے میں تین بجلی کمپنیوں کی نجکاری کرنے جارہی ہے اور سرمایہ کاروں کے لیے اظہاردلچسپی جلد جاری کیے جائیں گے۔اویس لغاری نے خصوصی طور پر ترکی کے نافذ کردہ رعایتی ماڈل کا حوالہ دیا اور انسانی وسائل کی بہتری کے لیے ترکی کے تعاون پر زور دیا۔ پاور ڈویڑن ایک مربوط توانائی منصوبے پر کام کر رہا ہے اور پاکستان ترکی سے اس منصوبے کی تیاری میں معاونت کا خواہشمند ہے۔ترک وزیر توانائی نے پاکستان میں پرتپاک مہمان نوازی پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ترک سرمایہ کار پاکستان کے پاور سیکٹر کی نجکاری کے عمل میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں اور امید ہے کہ مناسب سطح پر حصہ لیں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں