پنجگور (آوازٹائمز)پنجگور کے علاقے چتکان میں نامعلوم سمت سے داغے گئے دو راکٹ ایک گھر پر آگرے، جس کے نتیجے میں صدیق ولد لال محمد اور اس کے تین بچے زخمی ہوگئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ صبح پیش آیا جب شہری آبادی کو نشانہ بناتے ہوئے راکٹ صدیق کے گھر میں گرے، جس سے گھر کو بھی نقصان پہنچا۔زخمیوں میں دو بچوں کی عمریں 4 سے 5 سال بتائی جاتی ہیں، جو شدید زخمی ہیں۔ تمام زخمیوں کو ٹیچنگ اسپتال پنجگور منتقل کردیا گیا ہے جہاں ان کا علاج جاری ہے۔واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے






