وزیر داخلہ محسن نقوی سے برطانوی ہائی کمشنر کی اہم ملاقات‘ شہزاد اکبر اور عادل راجہ کی حوالگی کیلئے کاغذات حوالے کردیئے گئے

اسلام آباد(آوازٹائمز) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کی اہم ملاقات ہوئی۔ملاقات میں شہزاد اکبر اور عادل راجہ کے حکومت پاکستان کی طرف سے حوالگی کے کاغذات حوالے کرتے ہوئے جلد ازجلد حوالگی پر زور دیا گیا۔ملاقات میں پاک۔برطانیہ تعلقات، سیکورٹی تعاون اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔برطانیہ میں غیر قانونی طور پر مقیم پاکستانیوں کی وطن واپسی کے امور پر بات چیت کی گئی۔شہزاد اکبر اور عادل راجہ کے حکومت پاکستان کی طرف سے حوالگی کے کاغذات ان کے حوالے کیے اوران کو فوری طور پر پاکستان کے حوالے کرنے کے متعلق گفتگو کی گئی۔محسن نقوی نے کہا کہ دونوں افراد پاکستان میں مطلوب ہیں اس لیے ان کو فوری طور پر پاکستان کے حوالے کیا جائے‘وزیر داخلہ محسن نقوی نے پراپیگنڈہ کرنے والے پاکستانی شہریوں کے خلاف ٹھوس شواہد بھی فراہم کئے اور کہا کہ آزادی اظہار پر پورا یقین رکھتے ہیں لیکن فیک نیوز ہر ملک کے لئے مسئلہ ہے۔وزیر داخلہ نے کہا کہ بیرون ملک بیٹھ کر ریاست اور اداروں کے خلاف بہتان اور ہرزہ سرائی کی کوئی ملک اجازت نہیں دے سکتا۔ پاکستان مخالف پروپیگنڈا کرنے والوں کی واپسی کے لیے برطانوی تعاون کا خیر مقدم کریں گے۔وزارت داخلہ نے بذریعہ وزارت خارجہ بھی برطانیہ سے بے دخلی کا عمل شروع کردیا ہے۔ وفاقی سیکرٹری داخلہ محمد خرم آغا اور دیگر متعلقہ افسران بھی اس موقع پر موجود تھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں