گوادر (آوازٹائمز)یونیورسٹی آف گوادر کی سنڈیکیٹ کا پانچواں اجلاس پاک چائنہ ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل انسٹیٹیوٹ کے کانفرنس ہال میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عبدالرزاق صابر کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں رجسٹرار ڈاکٹر دولت خان نے ایجنڈا آئٹمز پیش کیے، جن پر تفصیلی غور و خوض کے بعد فیصلے کیے گئے۔سنڈیکیٹ نے گزشتہ اجلاس کی کارروائی اور اس پر عملدرآمد کی رپورٹ کی منظوری دی، اکیڈمک کونسل اور فنانس اینڈ پلاننگ کمیٹی کے متعدد اجلاسوں کی کارروائی کی توثیق کی، اور یونیورسٹی کی ادارہ جاتی کارکردگی اور انتظامی صلاحیت کو مزید مضبوط بنانے کے لیے ضروری اقدامات کی منظوری دی۔ اجلاس میں ایچ ای سی بیسٹ یونیورسٹی ٹیچر ایوارڈ (BUTA) کے نظرثانی شدہ فریم ورک، اساتذہ کی تقرری کے نئے معیار اور دیگر اہم پالیسی دستاویزات پر بھی غور کیا گیا۔اجلاس کے اختتام پر وائس چانسلر نے تمام اراکین اور حکومت بلوچستان کے نمائندوں، بشمول سیکریٹری کالجز و ہائر ایجوکیشن ڈاکٹر منصور احمد، جہانزیب مندوخیل، اور محکمہ خزانہ کے نمائندے بشیر احمد(آن لائن شریک)کے تعاون کو سراہا اور کہا کہ سنڈیکیٹ کے فیصلے یونیورسٹی کی ترقی اور مستقبل کے منصوبوں میں بنیادی کردار ادا کریں گے۔ اجلاس میں پرو وائس چانسلر، رجسٹرار، کنٹرولر امتحانات، ڈائریکٹر فنانس، ڈینز اور دیگر اہم عہدیدار بھی شریک تھے








