کوئٹہ(آوازٹائمز)کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی (کیسکو) صوبے کے تمام آپریشن سرکلز میں صارفین کو بلا تعطل بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے کوشاں ہے۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر کیسکو کی خصوصی ہدایات کے تحت گوادر پورٹ کے برقی نظام کی بہتری کے لیے کیسکو پراجیکٹ ڈائریکٹر (کنسٹرکشن) کی ٹیموں نے نئے فیڈرز کی تنصیب کے مختلف ترقیاتی کام مکمل کر لیے ہیں۔ان منصوبوں میں گوادر نارتھ فری زون (ون)اور گوادر نارتھ فری زون ٹو فیڈرز کے علاوہ گوادر ساتھ (جی پی اے) کے چار مزید 11kV فیڈرز کی تعمیر شامل ہے، جس پر مجموعی طور پر 928 ملین روپے لاگت آئی ہے اور یہ فیڈرز فیڈرل پی ایس ڈی پی کے تحت مکمل کیے گئے ہیں۔چیف ایگزیکٹو آفیسر کیسکو انجینئر یوسف شاہ خان نے گوادر کے دورے کے دوران مکمل کیے گئے منصوبوں کے 2 نئے 11kV فیڈرز کا باقاعدہ افتتاح کیا اور انرجائز کر دیا۔ اس موقع پر کیسکو کے فنانس ڈائریکٹر محسن احسان، سپرنٹنڈنگ انجینئر سرکل انجینئر فاروق جھکرانی، ایکسیئن (آپریشن)حسین بخش، ایکسیئن (آر ای ڈی)عزیز اللہ رند اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔چیف ایگزیکٹو آفیسر نے گوادر میں ڈیپ سی پورٹ، گوادر ڈور اور جیوانی گرڈ اسٹیشنوں کا دورہ بھی کیا اور گرڈ اسٹیشن کے مختلف سیکشنز کا معائنہ کیا۔ اس کے علاوہ گوادر شہر میں مزید 2 فیڈرز پر ری کنڈکٹرنگ مکمل کر لی گئی ہے جبکہ لعل بخش اور سٹی فیڈرز پر بھی ری کنڈکٹرنگ جاری ہے جسے جلد مکمل کر لیا جائے گا۔کیسکو کی ٹیمیں 132kV ٹرانسمیشن لائنز اور گرڈ اسٹیشنوں میں نئے تنصیبات اور برقی آلات کی انسٹالیشن بھی کر رہی ہیں تاکہ برقی نظام کے استحکام کے ساتھ صارفین کو مکمل وولٹیج کے ساتھ بجلی کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے








