بدعنوانی معاشی و سماجی ترقی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے، ڈی جی نیب بلوچستان نعمان اسلم

کوئٹہ (آواز ٹائمز) قومی احتساب بیورو (نیب) بلوچستان کے زیر اہتمام چیئرمین نیب لیفٹیننٹ (ر) نذیر احمد بٹ کی ہدایات کی روشنی میں عالمی یوم انسدادِ بدعنوانی 2025 کے سلسلے میں نیب بلوچستان کمپلیکس میں ایک سیمینار اور آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا، جس میں مختلف جامعات کے اساتذہ، طلبہ، مقابلوں میں پوزیشن حاصل کرنے والے، نیب کے سینئر افسران اور میڈیا نمائندگان نے شرکت کی۔ سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو قمبر دشتی اور سیکریٹری ریونیو وریندر لعل بھی اس تقریب میں شریک ہوئے۔ڈی جی نیب بلوچستان نعمان اسلم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بدعنوانی معاشی و سماجی ترقی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے اور اداروں پر عوام کے اعتماد کو کمزور کرتی ہے۔ انہوں نے چیئرمین نیب کے وژن کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ادارہ میگا کیسز پر توجہ مرکوز رکھتے ہوئے غیر ضروری شکایات سے گریز کو ترجیح دے رہا ہے تاکہ پاکس…

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں