صوبائی وزیر لائیو اسٹاک سردار زادہ میر فیصل خان جمالی کی فیلڈ مارشل عاصم منیر کو چیف آف ڈیفنس فورسز بننے پر مبارکباد

گنداخہ(آوازٹائمز)چیف سردار محمد ہارون خان جمالی اور صوبائی وزیر لائیو اسٹاک سردار زادہ میر فیصل خان جمالی نے چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کو ملک کی اعلی ترین عسکری ذمہ داری سنبھالنے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی ہے۔ اپنے خصوصی مشترکہ بیان میں انہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کی قائدانہ فہم، غیر متزلزل عزم، اصولی مزاج، اعلی تربیت اور پیشہ ورانہ کارکردگی نہ صرف پاکستان کے دفاع اور قومی سلامتی کے لیے نہایت اہم ہیں بلکہ ایک مضبوط، مستحکم اور ترقی یافتہ پاکستان کی بنیاد بھی ہیں رہنماں نے کہا کہ جنرل عاصم منیر کی شخصیت دور اندیشی، قومی غیرت، نظم و ضبط اور ایک مضبوط وژن کا نادر امتزاج ہے، اور انہی خوبیوں کے باعث عوام اور ریاستی اداروں دونوں کا ان پر کامل اعتماد ہے۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ جنرل عاصم منیر اپنی مدبرانہ حکمتِ عملی اور وسعتِ نظر کے ساتھ پاکستان کو درپیش سیکیورٹی، معاشی اور علاقائی چیلنجوں سے نمٹنے میں اہم کردار ادا کریں گے انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی سالمیت، امن، وقار اور عوامی اعتماد کی اصل قوت ہمیشہ پاک فوج کی لازوال قربانیوں سے مضبوط ہوتی رہی ہے، اور فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کی قیادت سنبھالنے سے نہ صرف قوم کے حوصلے بلند ہوئے ہیں بلکہ پاکستان کے دشمن عناصر کے مذموم عزائم بھی کمزور ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس اہم تقرری سے پاکستان میں امن و استحکام کی نئی امیدیں روشن ہوئی ہیں سردار محمد ہارون خان جمالی اور سردار زادہ میر فیصل خان جمالی نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کا وژن جدید تقاضوں کے مطابق مضبوط دفاعی حکمتِ عملی، ادارہ جاتی استحکام اور قومی یکجہتی کو مزید فروغ دے گا انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالی فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کو اپنے فرائض بہترین انداز میں نبھانے کی توفیق عطا فرمائے اور پاکستان کو ہمیشہ امن، ترقی اور خوشحالی کی راہوں پر گامزن رکھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں